اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔
تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ “کس نے نظر لگائی پریتی کو؟” کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔
ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ شاید وہ واقعی بیمار ہوگئی ہیں۔
تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ کیپشن میں پریتی کس کو کہا گیا ہے تاہم ہانیہ نے حال ہی میں ایک رییل میں دپیکا پڈوکون کے کردار ‘پریتی’ (فلم Kabir Singh سے) کو نبھاتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے اضطراب اور تشویش کے باوجود تاحال ہانیہ عامر نے اپنی اس تصویر کی وضاحت نہیں کی کہ وہ بیمار ہیں یا یہ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح ان کی اصل حالت جاننے کے منتظر ہیں۔