سابق جج طارق جہانگیری  کی عہدے سے  ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق جج طارق جہانگیری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جہاں عہدے سے ہٹانے جانے  کے معاملے پر انہوں نے وفاقی آئینی وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔

اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج عہدے سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جج کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس ہے۔

واضح رہے کہ طارق جہانگیری کو 18 دسمبر 2025 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے خلاف اب انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔

Similar Posts