کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پرانے فونز، خاص طور پر وہ جو اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے ورژن پر چل رہے ہیں، ہیکنگ، ڈیٹا چوری اور مالویئر حملوں کے لیے آسان ہدف بن چکے ہیں۔
گوگل کی رپورٹ کے مطابق صرف 57.9 فیصد فونز Android 13 یا اس سے جدید ورژن پر ہیں، جبکہ باقی فونز سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے محروم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پرانے فونز ہیکرز کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا، بینکنگ معلومات اور پاس ورڈز تک رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے صارفین سے فوری اپ گریڈ یا نئے فون کے حصول کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ جدید خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنیاں اکثر سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کو چند سال بعد روک دیتی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کے موبائلز جدید سکیورٹی خطرات کے خلاف بے بس ہو جاتے ہیں۔
گوگل نے واضح کیا ہے کہ اب صارفین کو اپنے فونز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ وہ ممکنہ حملوں سے بچ سکیں۔