امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر خلانوردوں کی رہائش کے لیے منصوبہ پیش کر دیا۔ چاند پر خلانورد شیشے کے ببلز میں رہیں گے جو کہ چاند کی مٹی سے بنائے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ناسا ایک تحقیق کی مالی عانت کر رہا ہے جس کا مقصد چاند پر بڑے بڑے قابلِ رہائش گولے بنانا ہے۔
چاند کی سرزمین پر موجود مٹی کے ساتھ چٹان اور معدن کے ذرات میں موجود باریک جزو کو زمین سے چاند پر پہنچنے کے بعد اکٹھا کیا جائے گا۔
اس مٹیریل کو گھروں میں استعمال کیے جانے والے مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کو ’اسمارٹ مائیکرو ویو فرنیس‘ کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے پگھلایا جا سکے گا۔
کمپنی کے آزمائشی گولے چند انچز چوڑے ہیں لیکن کمپنی کا مقصد ان گولوں کو پھیلا کر سیکڑوں یا ہزاروں فٹ تک پھیلا کر رہائش اور کام کے قابل ببلز بنانا ہے۔