دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری؛ مسلم ملک نے سکہ جمادیا

ایئر ہیلپ نے سال 2015 کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی سالانہ فہرست جاری کر دی۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کی درجہ بندی کے لیے وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیمز پروسیسنگ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

جس کے لیے یکم اکتوبر 2024 سے 30 سمتبر 2025 تک کے عرصے تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

اس فہرست میں درجہ اوّل پر قطر ایئرویز ہے جو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

باوجود اس کے ایئر ویز وقت کی پابندی میں دسویں اور کلیمز پروسیسنگ میں پندرہویں پوزیشن پر ہے لیکن صارفین کی رائے میں واضح طور پر دیگر تمام ایئرلائنز سے آگے رہی۔

ایئر ویز کے بعد بہترین ہوائی کمپنیوں میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز اور تیسرے نمبر پر برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک رہی۔

جس کے بعد دنیا کی دس بہترین ایئرلائنز میں آسٹریلیا کی قانتاس، مالٹا کی ایم کے مالٹا ایئرلائنز، ایئرو میکسیکو، عمان ایئر، سعودی عرب کی سعودیہ، جرمنی کی برسلز ایئرلائنز اور ایل او ٹی پولش ایئرلائنز شامل ہیں۔

حیران کن طور پر عالمی شہرت یافتہ ایمیریٹس اس فہرست میں سولہویں نمبر پر رہی اگرچہ اسے صارفین کی رائے میں دوسری بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا تھا۔

تاہم کلیمز پروسیسنگ میں کمزور کارکردگی نے ایمیریٹس کی مجموعی رینکنگ کو بہت متاثر کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا کی کوئی بھی ایئرلائن اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 

Similar Posts