اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط 203 کے سیکشن 124 کے تحت جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہید لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیراعظم تھے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انکی برسی پر عام تعطیل کی جائے۔
ایم کیو ایم نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قرارداد کو منظور کرتے ہوئے برسی کے دن صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
واضح رہے کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔
پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور تحریک پاکستان کے نامور رہنما کا شمار قائد اعظم کے قریبی رفقا اور جدوجہد آزادی کے مرکزی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے، لیاقت علی خان کو انکی سیاسی بصیرت اور اصول پسندی کے باعث “قائد ملت” کا خطاب بھی دیا گیا۔