دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی، محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی بدستور قیادت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
سیریز میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز امریکا میں ہوگی، جبکہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے اسکواڈ
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹی 20 اسکواڈ
پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان) ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔