راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی مل گئی، گاڑی کے ساتھ ڈوبنے والی خاتون مسافر انعم بشیر کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور تاحال لاپتہ ہے۔
راولپنڈی کے رینج روڈ لین 4 میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی برآمد کرلی گئی، گاڑی کے ساتھ ڈوبنے والی خاتون مسافر انعم بشیر کی لاش مل گئی جبکہ نجی ٹیکسی کا ڈرائیور تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 28 سے 30 سال ہے، جو افشاں کالونی رینج روڈ کی رہائشی ہے، ڈرائیور کی شناخت محمد حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی، حسنین معاویہ گوجر خان کا رہائشی ہے جو نجی ٹیکسی سروس سے منسلک تھا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کار سیلابی پانی میں بہہ کر لائن نمبر 4 نالے میں پہنچی، موسلا دھار بارش کے بعد نالے میں طغیانی کے باعث علاقہ زیر آب رہا جبکہ اہل علاقہ نے پانی اترنے پر گاڑی کی اطلاع پولیس کو دی۔