فیلڈ مارشل عاصم منیر کی 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شرکت، قومی ہم آہنگی پر زور

0 minutes, 0 seconds Read

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی اور زیر تربیت افسران سے خصوصی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کا مقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی مفاہمت کو فروغ دینا تھا۔

فیلڈ مارشل سے ملاقات میں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے قومی امور پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے مسلح افواج کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ ہے، جس کا مقصد سول اور فوجی قیادت کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کرنا اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

فیلڈ مارشل نے نوجوان افسران کو پیشہ ورانہ دیانت داری، حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کے جذبے سے اپنے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔

Similar Posts