امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

ایران امریکہ مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کو بیرونی بینکس میں اس کے 6 ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ تاہم مذاکرات میں ایران کو یورنیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔

ایرانی سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے عربوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی پیشکش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ لیکن ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

”برے ادارے، برے لوگ“ – ٹرمپ کی ایک بار پھر سی این این اور نیو یارک ٹائمز پر تنقید

ایران کے سرکاری ٹی وی کو عباس عراقچی نے انٹرویو میں کہا کہ ہم مذاکرات کا فیصلہ ملکی مفادات کی بنیاد پر کریں گے۔ خالص جذبات کی بنیاد پر نہیں۔ چاہے وہ مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ کیوں نہ کریں۔

Similar Posts