کراچی میں جمعرات کی شب تین گھنٹے مسلسل موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا اور گرمی کا زور توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 13 ملی میٹر،شارع فیصل پر 12 ملی میٹر،ایئرپورٹ پر 9.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ناظم آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، ڈی ایچ اے، قائد آباد، سعدی ٹاؤن، سرجانی، کیماڑی، گلشن معمار، کورنگی اور صدر کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
بارش کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور مختلف نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر میں اچانک ہونے والی موسلا دھار بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر پانی جمع ہو جانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔