قومی اسمبلی اجلاس: گزشتہ دوسال کی سپلمنٹری گرانٹس منظور

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی میں مالی سال 24-2023 اور 25-2024 کی 712 ارب 41 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی گئیں، اس دوران ایوان میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی نے ماحول کشیدہ بنا دیا۔

اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا۔ جیسے ہی وزیر خزانہ نے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے لیے کھڑے ہونے کی کوشش کی، تحریک انصاف کے ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی بھرپور جوابی نعرے بازی کی۔

شدید ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان نے گزشتہ دو مالی سالوں کے ترقیاتی، غیر ترقیاتی اور لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔ سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے ساتھ ہی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Similar Posts