کراچی: پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں نامعلوم ملزمان نے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ واردات کا مقدمہ شوروم مالک سالک کی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے گھر میں داخل ہوئے۔ واردات میں دو مرد اور تین برقعہ پوش خواتین شامل تھیں جو ایک سیاہ گاڑی میں سوار ہو کر موقع پر پہنچے۔ مدعی کے مطابق ایک شخص نے ایف آئی اے کا مونوگرام والی شرٹ پہن رکھی تھی۔

شوروم مالک کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے نہ صرف 13 کروڑ روپے نقد لے گئے بلکہ قیمتی گھڑیاں، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران دو بھائیوں اور دو بہنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے اور پولیس مزید ممکنہ ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

Similar Posts