آج نیوز کی رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن زوروشور سے جاری ہے،یہ نشریات عوام میں روزبروز مقبول ہوتی جارہی ہے۔
ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں عوام کے لیے روحانی، تفریحی اور معلوماتی لحاظ سے ایک اہم پروگرام بن چکی ہے۔
خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ کی پہلی سحری، ماہ صیام کی فضیلت اور پہلے عشرے پر سیر حاصل گفتگو
سحری ٹرانسمیشن کی میزبانی سید شہریار عاصم عرف ”شیری“ کر رہے ہیں، جنہوں نے ناظرین کو ہر روز ایک نئی روحانی اور معلوماتی فضا فراہم کیں۔
بیسویں سحری ٹرانسمیشن میں ”فتح مکہ“ کے موضوع پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مفتی محسن الزماں نے اس اہم موضوع پر روشنی ڈالی اورمفید معلومات فراہم کیں۔
پروگرام میں محمد بلال فاروقی نے قرآن کی تلاوت کی، جبکہ ماسٹر سمیر نے نعت پاک پیش کی۔
اس سحری میں قوال علی زمان تاجی اور ان کے ہمنواؤں نے اپنے دلکش کلام سے سماں باندھ دیا۔
مزید برآں، فٹنس ٹرینر شازیہ اسد اور اداکارہ ماہم نظامی نے خصوصی شرکت کی اور گفتگو میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ، شف زینب کرمانی نے وائٹ کڑاہی بنانے کی ترکیب بھی بتائی، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔