ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کے مسودے پر تنقید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ بل مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن ہے، اس سے امریکا میں لاکھوں ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مذکورہ بل سے ملک کو شدید نقصان پہنچے گا،صنعتوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر کڑی تنقید
ان کے مطابق ایسے اقدامات سے کاروباری ماحول غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگا، جس سے نہ صرف سرمایہ کاری متاثر ہوگی بلکہ ملازمتوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں بھی صدر ٹرمپ کے اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا ہے۔
بل میں دفاعی اخراجات میں اضافے اور فلاحی اسکیموں کی فنڈنگ میں کٹوتیاں تجویز کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ وہ محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔