بھارتی ریاست اڈیسہ میں رتھ یاترا میلے میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد لوگوں کے قدموں تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پوری کے علاقے میں یہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ اخراج کا دروازہ بند کرکے وی آئی پی گیٹ لگا دیا گیا تھا، جس کے بعد داخلی راستہ ہی خارجی راستے کے طور پر بھی استعمال ہونے لگا جس سے رش اور بھگدڑ مچی اور 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے اس سے قبل بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے قابو ہوگیا تھا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجیکش لگا کر قابو میں کرلیا گیا تھا۔
بھارت: گوا میں مندر میں بھگڈر، 6 یاتری کچل کر ہلاک، 80 زخمی
عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ بے قابو ہاتھیوں نے اچانک دوڑنا شروع کر دیا تھا، جس کے باعث لوگ جان بچانے کے لیے گلیوں اور دکانوں کی جانب دوڑے۔ کئی افراد زمین پر گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔