سیاسی عزائم کیلئے مودی کا خلائی تماشہ بے نقاب ہوگیا، نام نہاد سائنسی ترقی اور کرائے کی نشست کی نمائش لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے خلائی مہم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی ہے۔
مودی کی جانب سے 5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ کو گودی میڈیا نے کارنامہ بنا کر پیش کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کی خلائی مشن میں نہ کوئی بھارتی ٹیکنالوجی شامل ہے، نہ کوئی سائنسی یا آپریشنل کردار موجود ہے۔
بھارت میں تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ
مودی کے قریبی ساتھی گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا کو ہندوتوا سے وفاداری کے صلے میں خلائی مشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق گروپ کیپٹن شکلا کے لیے ایک نشست اور تربیت کے بدلے 5 ارب روپے ادا کیے گئے۔
مودی سے خلا میں شکلا کی گفتگو ہوئی، سائنسی مشن کم اور بی جے پی اور ہندوتوا نظریہ بیچنے کی سیاسی فلم زیادہ ہے۔
بھارتی ریاست اڈیسہ میں رتھ یاترا میلے میں بھگڈر مچ گئی، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
بھارت کا نام نہاد خلائی مشن ایک مہنگی کرائے کی سیٹ کا مسافر ہے، جس کا سائنس یا خلائی ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں۔ جسے ایک قومی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، وہ دراصل ایک مشن پر خریدی گئی نشست ہے۔
یہ مشن اسرو کی ناکامی کا عکاس ہے، جہاں حقیقی سائنسی ترقی کے بجائے نمائشی اقدامات اور گودی میڈیا کے فریب کو دکھایا جا رہا ہے۔