پہلی ملاقات میں کیا جانے والا ایک کام، جو آپ کو اگلے کی نظر میں ناپسندیدہ شخصیت بنا دیتا ہے

0 minutes, 2 seconds Read

ہم جب کسی نئے شخص سے ملتے ہیں تو سب سے پہلا سوال جو ہمارے ذہن میں آتا ہے وہ ہوتا ہے، ’آپ کیا کرتے ہیں؟‘ لیکن معروف باڈی لینگویج ماہر وینیسا وین ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ یہ سوال دراصل آپ کی شخصیت کو خراب تاثر دیتا ہے اور لوگوں کو فوراً آپ سے دور کر سکتا ہے۔

’آپ کیا کرتے ہیں؟‘ کیوں ایک ناپسندیدہ سوال ہے؟

وینیسا وین ایڈورڈز، جو کہ مشہور کتاب ’Captivate: The Science of Succeeding with People‘ (موہ لینا: لوگوں کے ساتھ کامیابی کی سائنس) کی مصنفہ ہیں، کہتی ہیں، ’یہ سوال دراصل دوسرے شخص کو یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے روٹین سے جواب دے سکتا ہے۔ اور اس کا مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ اس شخص کی قدر و قیمت صرف اس کی نوکری یا پیشے سے لگا رہے ہیں۔‘

اگر کوئی شخص اپنی شناخت اپنے پیشے سے نہ کرتا ہو، تو یہ سوال اس کے لیے سخت اور غیر مہذب لگ سکتا ہے۔ اسی لیے وینیسا کا مشورہ ہے کہ اس سوال کی جگہ آپ درج ذیل سوالات استعمال کریں، ’آج کل کوئی دلچسپ کام کر رہے ہیں؟‘ یا ’حال ہی میں کوئی دلچسپ منصوبہ شروع کیا ہے؟‘

یہ سوالات دوسرے شخص کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ چاہے وہ اپنی نوکری کے بارے میں بات کریں یا کسی شوق، منصوبے یا چھٹیوں کے پلان کے بارے میں، انہیں یہ انتخاب ملتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی بات کریں۔

وینیسا اس کو ’پرمیشن کنیکشن‘ کہتی ہیں۔ یعنی جب آپ یہ سوال کرتے ہیں تو آپ دوسرے فرد کو اجازت دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو اپنے پیشے کے بارے میں بات کرے، لیکن اگر نہ چاہے تو کوئی اور دلچسپ بات چیت کر سکتا ہے۔

والدین کی لڑائیوں کے بچوں پر گہرے اثرات، ماہرین کی اہم ٹپس

وینیسا وین ایڈورڈز نے شادی شدہ جوڑوں کے لیے بھی ایک اہم مشورہ دیا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جن کے تعلقات میں کشیدگی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ، ’اپنے شریکِ حیات سے پوچھیں، ’کیا چل رہا ہے؟ کیا تم ٹھیک ہو؟ کیا محسوس کر رہے ہو؟ میں تمہارے ساتھ ہوں۔‘

اس طرح کے سوالات منفی جذبات کو زبان دینے کا موقع دیتے ہیں، تاکہ ان پر کھل کر بات ہو سکے اور مسائل کو حل کیا جا سکے۔

جنگ بندی کیلئے ہمارا رویہ ہمیشہ مثبت رہا یوکرین نے کھیل کے طور پر لیا، پیوٹن

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ نئے لوگوں سے ملاقات کے دوران آپ ایک اچھا تاثر چھوڑیں، تو ’آپ کیا کرتے ہیں؟‘ جیسے رسمی سوال سے گریز کریں۔ اس کی جگہ ایسا سوال کریں جو دوسروں کو خود کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا موقع دے، چاہے وہ ان کا شوق ہو، کام ہو یا کوئی ذاتی منصوبہ۔

یاد رکھیں، اچھی گفتگو وہی ہے جو تعلق کو جنم دے، نہ کہ فاصلہ پیدا کرے۔

Similar Posts