یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

0 minutes, 0 seconds Read

سوئی گیس نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان سوئی گیس کےمطابق اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لiے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں جبکہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔

Similar Posts