کراچی: شارع فیصل پر عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی شارع فیصل پر واقع ایک عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق، متاثرہ عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم دفتر میں لگی، جس کے بعد یہ آگ پہلی منزل تک پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور کچھ دیر میں مزید آگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد ان افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔

Similar Posts