اینٹی کرپشن اور تیمور سلیم جھگڑا آمنے سامنے، سوشل میڈیا پر الزامات اور وضاحتوں کا تبادلہ

0 minutes, 0 seconds Read

پشاور میں سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں الزامات، وضاحتیں اور قانونی تقاضے سوشل میڈیا اور عدالتی فورمز تک پہنچ چکے ہیں۔

مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر محکمانہ شکایات اٹھانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا حکومت کا حصہ ہیں اور انہیں ہر سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے، مگر ایسے معاملات کو پارٹی کے اندرونی فورمز پر اٹھایا جانا چاہیے تھا، نہ کہ سوشل میڈیا پر لایا جاتا۔

مصدق عباسی کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے شہریوں کی جانب سے اینٹی کرپشن میں دائر کی گئی شکایات کی تفصیلات عدالت کے ذریعے طلب کیں، جس پر محکمے نے وہ تمام تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کسی بھی شہری کی شکایت کو رد نہیں کر سکتا، اور ہر معاملے پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا چاہے وہ شکایت کو آگے بڑھانا ہو یا مسترد کرنا۔

پشاور: مخصوص نشستیں ہاتھ سے جانے کا معاملہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بیٹھک بلا لی

مشیر وزیراعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ ماضی میں تیمور جھگڑا کے خلاف دائر تین مقدمات کو بھی محکمانہ تحقیق کے بعد میرٹ پر ختم کیا گیا تھا، اور اب بھی محکمہ بغیر دباؤ کے قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق اب تک تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف موصولہ دو شکایات پر کارروائی جاری نہیں کی گئی، تاہم ان پر جلد میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Similar Posts