وزارت خزانہ کا معاشی آؤٹ لک جاری، ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

0 minutes, 0 seconds Read

وزارتِ خزانہ نے مالی سال 25-2024 کے ابتدائی 11 ماہ کا معاشی آؤٹ لک جاری کر دیا، جس میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ جبکہ مالیاتی خسارے میں کمی اور پرائمری بیلنس سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا، جو 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ درآمدات میں رواں مالی سال 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کی محصولات میں 25.9 فیصد اضافہ، جبکہ نان ٹیکس آمدنی میں 68.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔مالیاتی خسارہ کم رہا، اور پرائمری بیلنس سرپلس میں تبدیل ہوا، جو مالی نظم و ضبط کی بہتری کی علامت ہے۔ اسی طرح روپے کی قدر میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں 14.4 فیصد کمی رپورٹ کی گئی۔

چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

وزارتِ خزانہ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 11 ماہ میں 4.6 فیصد رہی اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.52 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جو صنعتی شعبے کے لیے چیلنج کی نشاندہی ہے جبکہ سی ریٹ 20.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا، جو مالیاتی نرمی کی طرف اہم قدم ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق معیشت کے کئی شعبوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، تاہم بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار میں سست روی موجود ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts