بھارت کی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا کیمیکل فیکٹری میں ہوا، دھماکے کے وقت 30 فیکٹری ورکر ڈیوٹی پر موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ سگاچی کیمیکلز میں ہوا ہے۔
حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔