مری کے دیول بازار میں 4 کروڑ روپے کی چوری، تاجر سراپا احتجاج

0 minutes, 0 seconds Read

مری کے دیول بازار میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔ چور سنار کی دکان سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے گئے۔ واردات کے خلاف تاجروں اور مقامی افراد نے مظاہرہ کیا۔

مری کے دیول بازار میں رات گئے چور سونار کی دکان میں گھسے اور دکان کا صفایا کردیا۔ ملزمان مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے۔ واردات کے خلاف تاجر اور مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جس سے علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور ٹریفک بحال کردی گئی۔

Similar Posts