بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر جج نے سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس کامران ملاخیل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر ایک سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس کامران ملا خیل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں جسٹس (ر) نذیر احمد لانگو کی جوڈیشل کمیشن میں مسلسل نامزدگی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

جسٹس کامران ملاخیل کے خط کے مطابق جسٹس (ر) نذیراحمد لانگو کو مستقل چیف جسٹس لگانے والے اجلاس کیلئے نامزد کیا گیا تھا، جسٹس اعجاز سواتی کے چیف جسٹس بننے پر نامزدگی کا مقصد مکمل ہوچکا۔

انھوں نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو خط میں لکھا کہ اب چیف جسٹس بلوچستان کی عدم موجودگی میں دوبارہ کسی جج کی نامزدگی ہونی چاہیے۔

Similar Posts