کراچی میں 3 روز کے دوران کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت ہوگیا تاہم دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہوگا، شہرقائد میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے 27 سے 30 جون تک ہونے والے پہلے اسپیل اعداوشمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 78.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں 58، گلشن حدید میں 56، نارتھ کراچی میں 45.6 اور پی اے ایف بیس فیصل شاہراہ فیصل پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گلشن معمار جامعۃ الرشید میں 42.8، یونیورسٹی روڈ میں 39.4، جناح ٹرمینل میں 37، اورنگی ٹاؤن میں 35.4، ڈی ایچ اے میں 34.3، ناظم آباد میں 31.9، اولڈ ائیر پورٹ میں 29.7 اور کیماڑی میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔