ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے 15 تجارتی جہاز اب بھی موجود ہیں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی واپسی اور بحفاظت کا انتظام کیا جا سکے۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز، جو دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔