ترک صوبے ازمیر کے ساحلی علاقے میں 20 گھر جل کر راکھ ہوگئے

0 minutes, 0 seconds Read

ترک صوبے ازمیر کے ساحلی علاقے میں 20 گھر جل کر راکھ ہوگئے، آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں آگ پھیلنے کی وجہ بنیں۔

مقامی حکام کے مطابق آگ نے اچانک تیزی سے رہائشی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے ایک بزرگ شہری کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ متاثرہ علاقے سے درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ: اپوزیشن جماعت کے گرفتار مئیر کی حمایت میں ہونے والا احتجاج پرتشدد تحریک میں تبدیل

معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز؛ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز جہاز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے زمینی امدادی کارکن کیلئے آگ پر قابوپانا مشکل ہوگیا۔

ادھر ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ازمیر کے پانچ متاثرہ اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ، آگ سے 16 گھر تباہ اور 87 گھروں اور 45 کاروباری جگہوں کو مجبوراً خالی کیا گیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر 21 رہائشی ز خمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرمی بڑھنے سے ترکیہ کے ساحلی جنگلات متعدد بار آگ کی زد میں آچکے ہیں۔

Similar Posts