ٹرمپ انتظامیہ کے متنازع بل پر ایلون مسک چراغ پا ہوگئے، کہا کہ متنازع کانگریشنل بجٹ بل سے قرضہ 5 کھرب ڈالر ہوجائے گا، ایلون مسک نے ریپلکن پارٹی کو ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دے دیا۔
دنیا کے معروف صنعتکار اور ٹیسلا و ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کو متنازع کانگریشنل بجٹ بل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس سے امریکی قومی قرضہ 5 کھرب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے سخت ردعمل میں ریپبلکن پارٹی کو طنزیہ انداز میں ”پورکی پگ پارٹی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”صاف لگتا ہے کہ ہم ایک یک جماعتی ملک میں رہ رہے ہیں، جہاں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ کے مفادات کی سیاست کی جا رہی ہے۔“
ایلون مسک نے وہ کر دکھایا جو دنیا کا کوئی دولت مند آج تک نہ کرسکا
ایلون مسک نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی جائے ایسی جماعت جو واقعی عوام کے مسائل، مالیاتی شفافیت اور قومی خودمختاری پر توجہ دے۔
مسک کے مطابق حالیہ بل میں بے تحاشا اخراجات شامل ہیں جن کا فائدہ صرف چند طبقات کو ہوگا، جبکہ اس کا بوجھ عام امریکی شہری اٹھائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے جس بل کو منظور کیا ہے، وہ ملک کو مزید قرضوں کے دلدل میں دھکیل دے گا اور اس سے مہنگائی، سود کی شرح اور مالیاتی بحران مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔
ریپبلکن قیادت کی جانب سے فی الحال ایلون مسک کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔