قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق قلات کے علاقے میں مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا ہے کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

شاہد رند نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

Similar Posts