لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بارش کے پانی میں موجود گڑھے میں نوجوان موٹرسائیکل سمیت جاگرا، شہری کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو اج نیوز نے حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے رسول پارک میں بارش کے کھڑے پانی میں چھپے کھلے مین ہول نے ایک شہری کو نگل لیا۔
آج نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری جیسے ہی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکلتا ہے، تو وہ بارش کے پانی میں چھپے سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر جاتا ہے۔
واقعے کے فوری بعد محلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو بحفاظت باہر نکالا، تاہم شہری کی موٹرسائیکل تاحال مین ہول میں غائب ہے۔
فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
یہ واقعہ انتظامیہ کی شدید نااہلی کو ظاہر کرتا ہے، جس میں نہ تو مین ہولز کو ڈھکا گیا اور نہ ہی بارش کے دوران کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، جبکہ وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بھی شاہدرہ فیروزوالا میں شہری کے گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
فیصل آباد: نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے حالات میں از خود مین ہول نہ کھولیں، کیونکہ اس سے جان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ عملہ اور مشینری شہر سے پانی کی نکاسی کے لیے رات بھر سے فیلڈ میں متحرک ہے۔