دنانیر اور احد کی سمندر کنارے لنچ تصاویر: کیاشادی کی افواہیں حقیقت بننے جا رہی ہیں؟

0 minutes, 1 second Read

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار دنانیر مبین کی بیرون ملک ایک ساتھ موجودگی نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں اور فینز مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کیا دونوں کی جوڑی حقیقت میں ایک رومانوی رشتہ بننے جا رہی ہے؟

حال ہی میں احد رضا میر امریکا میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جہاں وہ اپنے خالہ زاد کزن کی شادی میں خوشیاں بانٹتے دکھائی دیے۔

ماہرہ خان کی عمر کے حوالے سے تنقید پر ماں کو تشویش، انوکھا مشورہ دے ڈالا

اسی دوران، دنانیر مبین بھی اس شادی میں شاندار تیاری کے ساتھ شرکت کرتی نظر آئیں اور ان کی والدہ اور بہن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دونوں کی فیملیز نے مل کر تصاویر کھینچوا کر مزید افواہیں پھیلائیں کہ شاید دونوں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

اب دنانیر اور احد رضا میر کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں دونوں کو کیلیفورنیا کے سمندر کنارے ایک خوبصورت لنچ ٹیبل پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ اگرچہ تصویر تھوڑی دھندلی تھی، مگر فینز نے فوراً ان دونوں کو پہچان لیا اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

’سردار جی 3‘ کے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم، بھارتیوں کو مرچیں لگنا بند نہ ہوئیں

یہ دونوں ستارے اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے لیے بھی مشہور ہیں، خصوصاً ڈرامہ ”میم سے محبت“ میں ان کی جوڑی کو فینز نے بہت پسند کیا تھا۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری کی تعریف کرنے والے فینز اب ان کی حقیقی زندگی میں محبت کی توقعات لگا رہے ہیں۔

ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ’’احد رضا میر کو چاہیے کہ وہ دنانیر سے شادی کر لیں، دونوں کی جوڑی بہت پیاری لگتی ہے۔‘‘

جاوید شیخ کا نادیہ خان اور عمر عادل کو کراراجواب

ایک اور صارف نے لکھا، ’’احد رضا میر اور رمشا خان کی جوڑی سے کہیں زیادہ اچھے دنانیر کے ساتھ لگتے ہیں، شادی کر لو بھائی۔‘‘

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ دونوں ستارے واقعی ایک دوسرے کے قریب ہیں یا یہ صرف سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں؟ چاہے یہ افواہیں سچ ہوں یا جھوٹ، مگر دنانیر اور احد رضا میر کی جوڑی کو دیکھ کر ان کے فینز کی توقعات بڑھ چکی ہیں۔

Similar Posts