الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں مخصوص نشستوں پر ہونے والا اجلاس آج نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر ہونے والا اجلاس آفیشل مصروفیات پر ملتوی کیا گیا، اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونا تھا، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور قانونی ٹیم کی شرکت متوقع تھی۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہونا تھا، اس کے علاوہ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور جاری کردہ نوٹیفکیشن پر نظرثانی کرنی تھی۔