وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور اصلاحاتی عمل سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس محصولات میں بہتری کے لیے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 کے دوران اب تک 865 ارب روپے زائد محصولات وصول کیے گئے، جو کہ حکومتی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے جانفشانی سے کام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے تمام مراحل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ہر ادارے سے مکمل نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔

Similar Posts