جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی کی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ ڈی آئی خان میں ان کو ایف سی ون سیکیورٹی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی کی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کردی گئی۔