پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 اپوزیشن اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنس تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے آج الیکشن کمیشن روانہ ہو گئے۔ ریفرنس کے لیے کےلیےسیکرٹریٹ نےضروری دستاویزات جمع کرلیں۔
ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمرعطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف دیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی ریفرنس میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، جس پر حکومتی اراکین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔