نیو جرسی کے مڈل سیکس کاؤنٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ انہیں اتوار کو صبح کے وقت ایک رہائش گاہ پر چاقو حملے کیا اطلاع موصول ہوئی۔
بعد ازاں، پراسیکیوٹر یولانڈا سِکون اور ایڈیسن پولیس چیف تھامس برائن نے تصدیق کی کہ نیو جرسی میں ایک گھر کے اندر سے اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ کی لاش ملی جسے چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔
‘The Lion King’ child actress Imani Dia Smith, who played Young Nala, dies at 26 🙏🏾🕊️
Her boyfriend is charged with murder 😳 pic.twitter.com/7SBUKDFa2u
— My Mixtapez (@mymixtapez) December 25, 2025
پولیس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر نیو برنسوک کے رابرٹ ووڈ جانسن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس حکام نے بتایا کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن-اسمال نے قتل کیا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا اور ان پر قتل سمی دیگر الزامات عائد کیے گے ہیں۔
اداکارہ اسمتھ کے اہلِ خانہ نے ان کے قتل کے بعد ’گو فنڈ می‘ نام کے ایک پیچ بھی بنایا۔
اداکارہ کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امانی ڈایا اسمتھ کی عمر 25 سال تھی، اور ان کے پسماندگان میں 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کمر عمر بہن بھائی شامل ہیں۔