بلوچستان میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا۔

زیارت میں پارہ منفی 1 تک پہنچ گیا جو شدید سردی کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

دیگر علاقوں میں سبی میں 12، تربت میں 16، نوکنڈی میں 11 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ساحلی پٹی بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts