آسٹریلیا: سڈنی میں شدید طوفان، پروازیں معطل، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

0 minutes, 0 seconds Read

آسٹریلیا میں طوفان سے 35 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے، 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، سڈنی میں 5 فلائٹس منسوخ کردی گئیں، میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، طوفان کے کیٹگری ٹو میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

سڈنی میں شدید طوفانی موسم نے دوسرے روز بھی زندگی مفلوج کر دی۔ طاقتور طوفان نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث 55 سے زائد ملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

فضائی سفر کے ساتھ ساتھ زمینی آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئی اور شہر بھر میں ٹرین سروسز میں خلل پیدا ہوا۔

طوفان کو ماہرین نے ”بم سائیکلون“ قرار دیا ہے، جو درختوں کے اکھڑنے، بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے اور دیگر بڑے نقصانات کا باعث بنا۔

نیو ساؤتھ ویلز میں 35 ہزار سے زائد مکانات بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں صرف 6 گھنٹوں کے دوران ایک مہینے کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر گئی۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ریاست کے علاقہ ایلاوارا میں سیلاب اور ملبے کے باعث کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ سینٹرل کوسٹ ریجن میں ساحلی کٹاؤ کے خدشے کے پیش نظر انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز نے مزید بگڑتی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ شدید موسمی نظام اب نیوزی لینڈ کی جانب بڑھے گا، جہاں جمعرات سے شمالی جزیرے میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Similar Posts