ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

0 minutes, 0 seconds Read

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کیلئے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات کو رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سےشروع ہو سکتا ہے جس میں پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا، اگر دونوں ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان 14 ستمبر کو ایک اور ٹاکرا ہوگا جبکہ تیسرا ممکنہ مقابلہ فائنل میں 21 ستمبر کو متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کوکھیلا جائےگا۔

Similar Posts