’حماستان‘۔۔۔ نیتن یاہو نے غزہ کو نیا نام دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا، یہ ان کا پہلا عوامی بیان ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرانس اسرائیل پائپ لائن میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ حماس نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’حماستان‘ نہیں ہوگا۔ ہم واپس اس طرف نہیں جائیں گے۔ یہ ختم ہو چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو ان کی بنیادوں تک تباہ کر دے گا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا بیان اس وقت سامنے آیا جب حماس نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسے مصر اور قطر کے ثالثوں کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی ہیں اور وہ ان کا جائزہ لے رہی ہے۔

غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہوگا، ٹیمی بروس

ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ کہ ان کا مقصد ایسا معاہدہ کرنا ہے جو جنگ کو روکے اور اسرائیل کو غزہ سے اپنی فورسز نکالنے پر مجبور کرے۔

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ان نکات پر اتفاق کیا ہے جو 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری ہیں، یہ اتفاق ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد ہوا۔ انہوں نے اس تجویز کو غزہ میں لڑائی روکنے کی آخری پیشکش قرار دیا۔

Similar Posts