سنی اتحاد کونسل کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری آج الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سینئر قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ مشاورت ریفرنس کو قانونی طور پر مزید مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
مشاورت مکمل ہونے کے بعد ریفرنس الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا جائے گا، جس کے بعد الیکشن کمیشن ان اراکین کے خلاف باضابطہ سماعت کا آغاز کرے گا۔