پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصافے کو جواز بناتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کے کرائے مزید 2 فیصد بڑھا دیے ہیں، اس فیصلے کے بعد لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا ٹکٹ 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرینوں کے کرائے میں 2 ہفتوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ نے گزشتہ ماہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔
یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرائے مزید 2 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس پر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، اس طرف انتظامیہ توجہ کیوں نہیں کرتی۔
4 جولائی کو اطلاق کے بعد مجموعی طور پر 5 فیصد کرایہ بڑھنے سے لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا ٹکٹ 700 جبکہ اے سی پارلر کا کرایہ 1200 روپے تک بڑھ جائے گا۔