سرگودھا میں 7 سالہ بچی نہر لوئرجہلم میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے قریب نہر کنارے لگے نلکے سے پانی پیتے ہوئے 7 سالہ بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نہر میں جا گری، بچی کونہر سے نکال کر ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد دی گئیں وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
بچی کی لاش کو دیکھ کر علاقہ میں کہرام مچ گیا جہاں ہرانکھ اس طرح بچی کی موت پر اشکبار تھی۔