خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے، امیر مقام کے بھائی کو وزیراعلیٰ بننے کا بڑا شوق ہے، ڈاکٹرعباد خان کا وزیر اعلیٰ بننے کا دوردور تک امکان نہیں۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر عزم ہیں، گزشتہ روز باجوڑ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہے کوئی مسئلہ ہے، وفاقی وزیر امیر مقام کے بھائی کو وزیر اعلیٰ بننے کا بڑا شوق ہے لیکن ان کے لیے پیغام ہے کہ وہ گڑ گڑ کرتا رہے اس سے منہ میٹھا ہوتا رہے گا، ڈاکٹر عباد خان کا وزیر اعلیٰ بننے کا دور دور تک امکان نہیں ہے۔

سانحہ سوات کے موقع پر حکومتی ہیلی کاپٹر نہ پہنچنے کے سوال پر خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات واقعی افسوسناک ہے، ریسکیو کے اہلکاروں نے 80 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا، جس ہیلی کاپٹر پر ہم آئے ہیں یہ ہیلی کاپٹر چھوٹا ہے اور یہ ریسکیو سرگرمیوں کے لیے نہیں ہے، ریسکیو کے لئے طبی امداد سے لیس ہیلی کاپٹر ہوتا ہے، جس میں امدادی سرگرمیوں کے الات موجود ہوتے ہیں، موسم خراب ہو تو سرکاری ہیلی کاپٹر میں بھی سفر نہیں کرسکتے، سانحہ سوات واقعی افسوسناک ہے، ریسکیو کے اہلکاروں نے 80 افراد کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سیف ، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید باجوڑ بم دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی کے گھر گئے اور وہاں شہید کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر صوبائی ترجمان بیرسٹر سیف نے لواحقین کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل نے ملک پر اپنی جان قربان کی، شہید اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پوری قوم فیصل اسماعیل پر فخر ہے، فیصل اسماعیل پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Similar Posts