لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا،حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، شیر کا جنگلہ کھلا ہونے کی وجہ سے وہ باہر آ گیا اور فیملی پر حملہ کر دیا۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، شیر کے حملے کے بعد فارم ہاؤس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فارم ہاؤس کے مالک نے شیر کے جنگلے کی دیکھ بھال میں غفلت برتی تھی، جس کے باعث شیر باہر آکر حملہ آور ہوا۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فارم ہاؤس کے مالک سے تفتیش جاری ہے۔