نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ چیک ری پبلک کی کولوچاوا کلارا آج صبح لاپتا ہوئی تھیں۔ کلارا کی موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی۔ ڈیتھ باڈی آج چلاس منتقل کی جائے گی۔

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ ساتھی کوہ پیما نے تصدیق کردی۔

گذشتہ مہینے غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نانگا پربت دیامر فیس سے مہم جوئی کے لئے گئی ہوئی تھیِ جن میں سے دو ممبرز آج صبح بیس کیمپ سے کیمپ 2 تک گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کولوچاوا کلارا حادثے میں لاپتا ہوگئیں۔

ان کے ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ پہنچ کر حادثے کی اطلاع دی اور کہا کہ کلارا کا آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیامر سے حکام نے ریسکیو ٹیمیں بیس کیمپ روانہ کردی ہیں، جن میں مقامی ہائی پورٹرز بھی شامل ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کا آغاز کیا جائے گا اور ڈیتھ باڈی کو چلاس منتقل کیا جائے گا۔

Similar Posts