یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، ہیٹ ویو سے 10 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

یورپ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے، ہیٹ ویو سے اسپین، فرانس اور اٹلی میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپین کے بعض علاقوں میں اورنج الرٹس ابھی بھی نافذ ہیں۔
یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ایفل ٹاور بند، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق، فرانس میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اسپین میں 40 ڈگری تک جانے کے لیے خصوصی طور پر الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جرمنی میں شدید گرمی کے بعد ژالہ باری ہوئی ہے، جس نے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانیہ اور بیلجیئم میں گرمی کا زور کم ہو گیا ہے، اور محکمہ موسمیات نے ان ممالک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم، اٹلی میں گرمی کا زور برقرار رہنے کی توقع ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts