روس نے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا۔ نئے افغان سفیر نے اسناد سفارت پیش کردیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس افغان طالبان حکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے دونوں ملکوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا
اس حوالے سے روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔
افغان وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ روسی سفیر دمتری ژیرنوف نے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم روس کے اس جرات مندانہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان شاء اللہ یہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔
اس طرح روس دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔