ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایم پی اے سردار میر شہریار خان شر نے اپنی جان کو لاحق خطرات اور تحفظ کیلیے وزیراعلیٰ کو خط لکھا جس کی کاپی انہوں نے صدرِ مملکت، چیف جسٹس اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی ارسال کی ہے۔
شہریار خان شر نے خط میں لکھا کہ پولیس افسر شکور لاکھو قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی سرپرستی کررہا ہے وہ روپوشی کے باوجود سرعام تقاریب میں شریک ہیں۔
سابق ایم پی اے نے لکھا کہ ایس ایچ او پنوعاقل شکور لاکھو کی تعیناتی سے ضلع گھوٹکی میں امن و امان کو خطرہ ہے، پولیس افسر کی مبینہ اعلیٰ سطح پر پہنچ کی وجہ سے افسران اُس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔
سردار شہریار خان شر نے ایس ایچ او شکور لاکھو کی فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔